صوبائی وزیر کی ملک خدا بخش سے ملاقات میں چائنا کے اے ڈی ایم گروپ کے سربراہ کو اجلاس میں شرکت کی دعت
کراچی( )سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 600 سے زائد الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے چائنا کے اے ڈی ایم گروپ کی جانب سے پیش کی گئی اسٹریٹجک شراکت داری کی تجویز کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جو کہ صاف توانائی، جدید ٹرانسپورٹ اور پائیدار انفراسٹرکچر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔یہ منظوری بدھ کو ہونے والے ایک اجلاس میں صوبائی وزیر برائے بلدیات اورانرجی سید ناصر حسین شاہ نے دی۔اجلاس میں ملک گروپ آف کمپنیز کے سی ای او/چیئرمین ملک خ ±دا بخش اور نعیم قریشی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران ملک خ ±دا بخش نے صوبے بھر میں ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام سے متعلق اسٹریٹجک شراکت داری کی تجویز پیش کی۔صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے منصوبے کی منظوری کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی کہ تجویز کو فوری کارروائی، موزوں مقامات کی نشاندہی، اور عملدرآمد کے آغاز کے لیے اسپیشل سیکرٹری (لوکل گورنمنٹ اینڈ ایچ ٹی پی ڈپارٹمنٹ) کو بھیجا جائے۔ صوبائی وزیر نے سی ای او اے ڈی ایم گروپ یاسر بھامبھانی کو دسمبر کے پہلے ہفتے میں ایک فالو اپ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تاکہ آپریشنل فریم ورک کو حتمی شکل دی جا سکے۔وزیربلدیات وانرجی نے ای وی انفراسٹرکچر کی تیز رفتار تنصیب کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی تکنیکی اور انتظامی معاونت کے ساتھ چلایا جائے گا۔ عوامی سہولت و آسان رسائی کے لیے 600 سے زائد ای وی چارجنگ اسٹیشنز صوبے کے اہم شہروں اور بڑی شاہراہوں کے ساتھ اسٹریٹجک مقامات پر نصب کیے جائیں گے، تاکہ سبز ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا سکے، کاربن اخراج میں کمی ہو، اور صوبے بھر میں الیکٹرک موبلٹی کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
0 تبصرے