بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے

بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین قانون ساز اسمبلی نے استقبال کیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئے, وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین قانون ساز اسمبلی نے استقبال کیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کهنا تها که ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان جی ٹوئنٹی کا اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کروارہا ہے، مجھے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کی دعوت دی گئی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر نے مجھے ضلع باغ میں احتجاجی جلسے کی بھی دعوت دی ہے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ ایک کانفرنس کا انعقاد کرکے وہ مقبوضہ کشمیر کی آواز کو دباسکتے ہیں، ہم ان کو غلط ثابت کریں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان کی جانب سے یہ ممکن نہیں کہ وہ دنیا میں کوئی اہم کردار ادا کرسکے،