دادو جیل پولیس کی جانب سے صحافی سے مبینہ بھتہ طلب، صحافی نے ڈی آئی جی جیل حیدرآباد کو شکايت کردی

دادو جیل پولیس کی جانب سے صحافی سے مبینہ بھتہ طلب، صحافی نے ڈی آئی جی جیل حیدرآباد کو شکايت کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹ): دادو میں پولیس کے خلاف رشوت لینے کی شکایات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ روز دادو جیل میں تعینات پولیس اہلکاروں نے صحافی جواد پنهور سے دو مختلف مقامات پر مبینہ طور پر بھتہ طلب کیا۔ صحافی جواد پنهور کا کہنا تھا کہ جب اس نے اپنا تعارف کروایا تو ہارون نامی اہلکار نے پورے معاملے کو نظرانداز کردیا، جبکہ لیے گئے پیسے بھی واپس نہیں کیے۔ صحافی جواد پنهور نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر آئی جی جیل فدا حسین مستوئی، ڈی آئی جی جیل ناصر خان اور ایڈیشنل آئی جی جیل شہاب صدیقی کو دی اور نوٹس لینے کی اپیل کی۔ دوسری جانب دادو جیلر سے رابطہ کرنے کے باوجود اس واقعے پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق جیل پولیس اہلکاروں نے گزشتہ کئی سالوں سے رشوت لینے کو معمول بنا رکھا ہے۔ صحافتی حلقوں نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ صحافی جواد پنهور نے ڈی آئی جی جیل حیدرآباد سے شفاف تحقیقات اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔