اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور بحرین کے وزیر اعظم اور ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کی پیروی کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ اور قومی معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ نے منامہ میں ملاقات کے دوران مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق بحرین نے فنٹیک میں اہم پیش رفت کی ہے اور پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کرنے کی پیشکش کی ہے۔ دونوں وزراءنے دونوں برادر ممالک کے مرکزی بینکوں کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے متعلقہ حکام کی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تاکہ مستقبل میں فنانس، بینکنگ، تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کیا جاسکے۔
0 تبصرے