اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار طاہر محمود کے اعزاز میں کراچی میں پروقار تقریب

بی جی سی گروپ کے چیف ایگزیکٹو سید امتیاز الحق بخاری کی خصوصی شرکت

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار طاہر محمود کے اعزاز میں کراچی میں پروقار تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار طاہر محمود کے اعزاز میں کراچی میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب ال کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں بزنس کمیونٹی، تاجر رہنماؤں اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات بی جی سی گروپ کے چیف ایگزیکٹو سید امتیاز الحق بخاری کی خصوصی شرکت تھی، جن کی آمد نے تقریب کو وقار بخشا۔ شرکاء نے بخاری صاحب کے مضبوط وژن، کاروباری خدمات اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے استحکام کے لیے اُن کی کاوشوں کو سراہا۔ سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ "پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم سب کا مشترکہ مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ملک میں سرمایہ کاری، کاروبار کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھیں۔ اسلام آباد چیمبر ہو یا کراچی رئیلٹرز کمیونٹی—ہم سب ایک دوسرے کی مضبوطی ہیں۔ میں اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے معاشی مستقبل کو مضبوط بنانے کے لیے ہر فورم پر کردار ادا کرتا رہوں گا۔" بخاری صاحب کے اس بیان کو شرکاء نے بھرپور سراہا۔ تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں شامل تھے: صدر ال کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن: ایم رحمان چیئرمین ال کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن: راحیل ہارون جنرل سیکرٹری: صابر شاہ سرپرست اعلیٰ اسکیم 33 رئیلٹرز ایسوسی ایشن: مختیار شیخ صدر شاہ لطیف پراپرٹی ڈیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن: رانا افضل بھائی صدر ملیر ٹاؤن رئیلٹرز ایسوسی ایشن: رانا قیوم کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی یوتھ کمیٹی: اکرم کوھاٹی وائس چیئرمین اورنگی ٹاؤن ٹریڈرز ایسوسی ایشن: عبدالقادر شیخانی وائس چیئرمین آباد: طارق بھائی صدر بفرزون شادمان رئیلٹرز ایسوسی ایشن: اشفاق صدیقی چیئرمین سرجانی یونائیٹڈ رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن: نواب علی راجپوت صدر ہاکس بے رئیلٹرز ایسوسی ایشن: عامر شیخ صدر ال ناظم آباد رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن: سیف الدین اسکیم 33 اسوسیشن کے فاؤنڈر راشد صدیقی چیئرمین NN ایریا: عرفان عالم صدر ال نارتھ کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن: عاصم زمان چیئرمین اسکیم 33 رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن: علی مخدوم اور راشد صدیقی صدر اسکیم 45 انویسٹرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن: ندیم فارغ چیئرمین سپریم کونسل گلستان جوہر ایسوسی ایشن: اشفاق شیخانی میڈیا کوآرڈینیٹر ال کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن: بابر صدیقی تقریب نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ کراچی اور ملک بھر میں رئیل اسٹیٹ و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایسے اجتماعات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔