نئی فوجی عدالتیں نہیں بنائی جارہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

جن شر پسندوں کی فوجی املاک پر حملوں کی ویڈیوز ہیں ان پر مقدمات چلیں گے۔

نئی فوجی عدالتیں نہیں بنائی جارہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ نئی فوجی عدالتیں نہیں بنائی جا رہیں ، پہلے سے قانون اور عدالتیں موجود ہیں انہیں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ سیالکوٹ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم کسی کے بنیادی حقوق نہیں چھین رہے اور نہ سیاسی مقاصد کے لیے قانون کا استعمال ہوگا، جن شر پسندوں کی فوجی املاک پر حملوں کی ویڈیوز ہیں ان پر مقدمات چلیں گے۔