آج نہ فیض حمید ہے اور نہ پی ٹی آئی کو جتوانے والے جج: مریم نواز

آج نہ فیض حمید ہے اور نہ پی ٹی آئی کو جتوانے والے جج: مریم نواز

لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ نے بیانیے پر نہیں بلکہ کارکردگی پر ضمنی انتخابات جیتے ہیں۔ آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ جج، جو پی ٹی آئی کو جتوایا کرتے تھے۔ صوبائی وزراء اور سیکریٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ انتخابات ریفرنڈم نہیں تھے، ن لیگ نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیتیں اور تاریخی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ بیانیہ بنانے والوں کو کام کرنا نہیں آتا، وہ صرف نوجوانوں کو گمراہ کرنا جانتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے قیدی نمبر 804 کے نام پر انتخاب لڑا لیکن شکست کھائی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2018 میں ملک کو ڈی ریل کیا گیا۔ آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ جج، جو پی ٹی آئی کو انتخابات میں جتوایا کرتے تھے۔ فیض حمید کی ساری طاقت پی ٹی آئی کے ساتھ تھی۔