متھیرا ریمپ واک پر تنقید کی زد میں

متھیرا نے حال ہی میں ایک فیشن شو میں ریمپ واک کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی

متھیرا ریمپ واک پر تنقید کی زد میں

کراچی (ویب ڈیسک): اپنی بولڈ اور کھری شخصیت کے باعث خبروں میں رہنے والی میزبان متھیرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کرگئی۔ متھیرا نے حال ہی میں ایک فیشن شو میں ریمپ واک کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ فیشن شو میں متھیرا نے ریشم کا مشرقی لباس زیب تن کیا، جو شادیوں کے سیزن کے مطابق تیار کیا گیا تھا۔ چونکہ وہ پروفیشنل ماڈل نہیں ہیں، اس لیے ان کی ریمپ واک میں یہ بات واضح نظر آئی، جس کے بعد صارفین نے ان پر تنقید شروع کردی۔ ایک صارف نے لکھا کہ "یہ قربانی کا جانور لگ رہی ہے"، جبکہ دوسرے نے کہا "کم از کم پہلے پریکٹس تو کرلی ہوتی۔"