وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف سے ریٹائر ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہا۔ واضح رہے کہ ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ وہ پاک فوج کے آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہیں کیونکہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت اب یہ عہدہ ختم کردیا گیا ہے۔ ستائیسویں ترمیم میں ایک نیا عہدہ "چیف آف ڈیفنس فورسز" متعارف کرایا گیا ہے، جو اب پاک فوج کے سربراہ کے پاس ہی ہوگا۔ اس طرح جنرل عاصم منیر کے پاس چیف آف ڈیفنس فورسز کا اضافی چارج بھی ہوگا۔