کراچی(اسٹاف رپورٹر)
پاکستان یوتھ پارلیمنٹ (PYP) نے سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی (SMHA) کے تعاون سے سجاول کی سندھ گورنمنٹ لائبریری میں ذہنی صحت آگاہی سیمینار منعقد کیا اس سیمینار کا مقصد ذہنی صحت سے متعلق شعور بیدار کرنا، خودکشی سے بچاو¿ پر آگاہی فراہم کرنا اور مقامی کمیونٹی میں ذہنی مسائل پر کھل کر بات کرنے کے ماحول کو فروغ دینا تھا تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ، چیئرمین سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی تھے پروگرام صدر پاکستان یوتھ پارلیمنٹ محمد ابو بکر کی خصوصی ہدایات اور سیکریٹری جنرل زارون جنید کی نگرانی میں منعقد ہوامعروف ماہرِ ذہنی صحت ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس جت، انسٹیٹیوٹ آف بیہیویئرل سائنسز، ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے شرکاءسے خطاب کیا انہوں نے ذہنی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ، بروقت تشخیص، علاج کی ضرورت اور ذہنی صحت کو مرکزی صحت نظام میں شامل کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں شرکاءنے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیاسیمینار میں ایک سو سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں طلبہ، اساتذہ، ڈاکٹروں، سماجی رہنماو¿ں، یوتھ ریپریزنٹیٹوز اور کمیونٹی ممبرز شامل تھے۔ نمایاں شرکاءمیں سابق سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر سریش کمار، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال سجاول ڈاکٹر انور میمن، ڈاکٹر سنیل خواجہ، ڈاکٹر چیلا رام، ڈاکٹر مریم خواجہ، ڈاکٹر عابد کھوسو، ڈاکٹر منوج کمار، مختلف سرکاری و نجی اسکولوں کے اساتذہ، محکمہ تعلیم کے افسران، لائبریرین اور مقامی نوجوان شامل تھے سیمینار میں ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی، معاشرتی تائید، اسٹیگما کے خاتمے، کمیونٹی سپورٹ سسٹمز کی ضرورت اور ضلع سجاول میں ذہنی صحت کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیابڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مقامی سطح پر ذہنی صحت کے مسائل کے حل میں اب بڑھتی ہوئی دلچسپی موجود ہے آخر میں سینیٹر ڈاکٹر کریم احمد خواجہ نے شرکاءمیں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ان کی دلچسپی و شرکت کو سراہایہ کامیاب سیمینار ضلع سجاول میں ذہنی صحت کی آگاہی اور بہتری کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا ہے اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ و سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے مضبوط تعاون کو مزید تقویت بخشتا ہے۔
0 تبصرے