کراچی (ویب ڈیسک): کسٹم حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کے قبضے سے 3 کلو سے زائد سونا اور 11 ہزار 619 امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔
کسٹم حکام کے مطابق بیرون ملک سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق امال اور منال کے سامان کی تلاشی لی گئی، جس میں امال کے سامان سے 2 کلو سونا اور 6 ہزار 143 امریکی ڈالر جبکہ منال کے سامان سے ایک کلو سے زائد سونا اور 5 ہزار 476 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔
برآمد شدہ سونا اور غیر ملکی کرنسی کی مجموعی مالیت تقریباً 11 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ ابتدائی کارروائی کے بعد دونوں خواتین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
0 تبصرے