بنوں (ویب ڈیسک): بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں دہشتگردوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
0 تبصرے