یورپ میں تعلیم کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یورپی ملک نے سب سے بڑا اسکالرشپ کوٹہ مختص کردیا۔

یورپ میں تعلیم کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

برسلز (ویب ڈیسک): یورپ میں تعلیم کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، یورپی ملک نے سب سے بڑا اسکالرشپ کوٹہ مختص کردیا۔ پاکستان اور ہنگری کے درمیان تعلیمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ہنگری کی جانب سے پیٹر سیجارٹو نے دستخط کیے۔ یادداشت کے تحت ہنگری نے پاکستان کے لیے سب سے بڑا اسکالرشپ کوٹہ مختص کیا ہے اور "اسٹیپینڈیئم ہنگریکم" اسکالرشپس کی سالانہ تعداد 80 سے بڑھا کر 400 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔