فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد کے علاقہ 203 رب ملک پور نعمت کالونی کی رہائشی آبادی میں قائم ڈائز کیمیکل گلو فیکٹری کا بوائلر پھٹنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16*ہوگئی،ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔بوائلر دھماکہ میں ہلاکتوں کی تفصیل میڈیا کو موصول ہو گئی ہے
وی او
فیصل آباد میں بوائلر دھماکہ میں زمین بوس فیکٹری اور گھروں کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے خاندان نمبر 1 میں 45 سالہ عاشق ولد محمد سلیم سکنہ شہاب ٹاؤن ملک پور اور اسکےبیٹے 25 سالہ عبید 23 سالہ عمر اور 21 سالہ بلال خاندان نمبر 2 میں 4 سالہ عرفان ولد عبدالرحمان 10 سالہ احمد اور 4 سالہ ازان علی ولد عبدالرحمان خاندان نمبر 3*میں 40 سالہ ریحان ولد عرفان اور اسکی 13 سالہ بہن مقدس*خاندان نمبر 4 میں 40 سالہ فاخرہ زوجہ ریاست اسکا 2 سالہ بیٹا علی حسنین،3 سالہ بیٹی جنت اور 2 سالہ بیٹی ماہم خاندان نمبر 5 میں 62 سالہ شفیق اور اسکی 55 سالہ بیوی مقصودہ کے علاوہ 28 سالہ شان ولد اکرم شامل ہیں اور الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج 10 زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
0 تبصرے