صوبائی معاون خصوصی ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی کی امبیکا دیوی مندر بھیم پورہ آمد

انفارمیشن سیکرٹری پی پی مینارٹی ونگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ سریش مہیشوری ،نارائن بھائی دھیڑا اور سی ایم ایل ٹیم نے پرتپاک استقبال کیا،پھول نچھاور کئیے

صوبائی معاون خصوصی ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی کی امبیکا دیوی مندر بھیم پورہ آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن سندھ اسمبلی و معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ سندھ برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سُندر آڈوانی نے مہیشوری برادری کے امبیکا دیوی مندر بھیم پورہ کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کا اہتمام سریش مہیشوری انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور نارائن بھائی دھیڑا اورسی ایم ایل ٹیم نے کیا، مہیشوری برادری اور میزبانوں نے ڈاکٹر شام سندر آڈوانی پر پھول برسائے اور پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے امبیکا ماتا دیوی کی پراتیما پر پھولوں کا ہار ارپن کیا اور ملک و قوم کی امن و سلامتی کے لئے پراتھنا کی. رکنِ سندھ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نےلیاری بغدادی میں فوٹانی مینشن بلڈنگ حادثے کے متاثرین سے خصوصی ملاقات کی اور اپنے عہد کے مطابق جو کچھ عرصہ قبل لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے متاثر ہونے والے خاندانوں سے کیا گیا تھا انہیں پورا کیا۔ دیوالی کی نسبت سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی چیکس دیئے گئے اگرچہ دیوالی گزر چکی ہے مگر ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے وعدے کے مطابق خود آکر متاثرہ خاندانوں سے ملنا، ان کا حال احوال جاننا اور ان کا حوصلہ بڑھانا ضروری سمجھا۔ انہی جذبات کے تحت ملاقات عمل میں آئی تاکہ دکھ کی گھڑی میں کسی کو تنہا محسوس نہ ہونے دیا جائے اور دیوالی کی خوشیوں میں تاخیر سہی مگر متاثرہ خاندانوں کے چہروں پر مسکراہٹ واپس لائی جائے۔اسی وعدے کو عملی شکل دیتے ہوئے ڈاکٹر شام سندر آڈواتی نے کراچی کے تاریخی و قدیمی امبیکا ماتا مندر لی مارکیٹ میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات ،ٹیم CML کے سینئر ممبر و پولیٹیکل ایڈوائزر سُریش جھولا کی ان کاوشوں کو متاثرین نے سراہا اور انکی اس خدمات پر پرارتھنا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔