گلستانِ جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون تشویشناک حالت میں زخمی ہوگئیں۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر، بھٹائی آباد میں کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں موجود خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی نوعیت کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جا سکا اور فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
0 تبصرے