کراچی (وسیم قریشی) اسٹیج، ٹی وی اور فلم کی معروف و ہر دلعزیز اداکارہ مہک نور اپنے ہی گھر میں پاؤں پھسلنے کے باعث زخمی ہو گئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ گھر کے صحن میں چلتے ہوئے اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گرنے سے ان کے پاؤں میں گہری چوٹ آئی۔
ذرائع کے مطابق مہک نور کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اداکارہ کی عیادت کے لیے فنکار برادری، صحافیوں اور قریبی دوستوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پہنچی۔
اس موقع پر اداکارہ مہک نور نے کہا کہ “میڈیا ہمارے فن کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، خاص طور پر وسیم قریشی جیسے مخلص صحافی ہمیشہ فنکاروں کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔”
مہک نور نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ اسٹیج اور ٹی وی اسکرین پر اپنی سرگرمیاں بحال کریں گی۔
0 تبصرے