زائرین کی بس حادثے کا شکار، 42 افراد جاں بحق

زائرین کی بس حادثے کا شکار، 42 افراد جاں بحق

مدینہ منورہ (ویب ڈیسک): بھارت سے عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے والے زائرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمرہ کے لیے سعودی عرب میں موجود زائرین پیر کی صبح ایک بس میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے، جہاں ان کی بس کا آئل ٹینکر سے تصادم ہوا۔ ٹکر کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔ رپورٹ کے مطابق بس میں سوار زائرین کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تھا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔