دلہا نے شادی سے ایک گھنٹہ قبل دلہن کو قتل کردیا

دلہا نے شادی سے ایک گھنٹہ قبل دلہن کو قتل کردیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست گجرات کے شہر بھاونگر میں دلہا نے شادی سے ایک گھنٹہ قبل اپنی دلہن کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پرابھو داس جھیل کے قریب ٹیکری چوک کے علاقے میں پیش آیا۔ تحقیقات کے مطابق ساجن برائیا اور سونی ہمت راٹھور گزشتہ ڈیڑھ سال سے تعلقات میں تھے۔ دونوں کی منگنی ہوچکی تھی اور شادی کی تقریب ہفتہ کی رات طے تھی، لیکن شادی سے کچھ دیر قبل دونوں کے درمیان جہیز اور پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ غصے میں آکر ساجن نے لوہے کے پائپ سے سونی پر حملہ کیا اور اس کا سر دیوار سے دے مارا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ ملزم دلہن کو قتل کرنے کے بعد گھر میں توڑ پھوڑ کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ساجن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔