لاہور (ویب ڈیسک): پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر حرا ارمان نے پہلی بار اپنی آمدنی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے، جس نے سب کو حیران کردیا۔
حرا ارمان فیشن اور لائف اسٹائل انفلوئنسر ہیں۔ اُن کی ایک 4 سالہ بیٹی ہے، تاہم وہ اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات نہیں کرتیں۔
حرا نے مختلف برانڈز کے ساتھ کام کیا اور سوشل میڈیا پر نمایاں مقام حاصل کیا۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حرا ارمان نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے اس شعبے کو بطور پیشہ اپنائے ہوئے ہیں اور اس دوران انہیں کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس پیشے کو تسلیم نہیں کیا جاتا، لیکن دنیا بھر میں اس کا اعتراف کیا جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حرا ارمان نے بتایا کہ اُن کی ماہانہ آمدنی 30 سے 40 لاکھ روپے تک ہوتی ہے، جبکہ کسی چھوٹے برانڈ کے ساتھ کام کرنے پر وہ 2 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
واضح رہے کہ حرا ارمان لاہور کی رہائشی ہیں اور انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے، جبکہ وہ خود صرف 18 افراد کو فالو کرتی ہیں۔
0 تبصرے