چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب، فیصل ممتاز آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم منتخب

چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب، فیصل ممتاز آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم منتخب

مظفر آباد (ویب ڈیسک): آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی، جس کے بعد راجہ فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیرِاعظم منتخب ہوگئے۔ اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِاعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی، جو سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید اور دیگر ارکان نے پیش کی۔ عدم اعتماد کی تحریک میں متبادل قائدِ ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام تجویز کیا گیا۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو 36 ووٹ ملے جبکہ مخالفت میں صرف 2 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد وہ آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم منتخب ہوگئے۔