پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات دیرینہ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں کفیل حسین

یہ موقع دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کی ایک خوبصورت علامت ہے

پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات دیرینہ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں کفیل حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی جمہوریہ جرمنی کے 35ویں یومِ اتحادکے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں، کاروباری شخصیات اور سماجی رہنماوں نے بھی شرکت کی تقریب میں جرمنی کے قومی دن کی مناسبت سے باہمی تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون اور ترقی کے مواقعوں پر گفتگو کی گئی اس موقع پر چیئرمین KHA بزنس انٹرنیشنل ریلیشنز اور کفیل گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، روٹری کلب آف کراچی انوائرمنٹ کے وائس پریذیڈنٹ اور چیئرمین ڈپلومیٹک افیئرز کیپ، معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے قونصل جنرل تھامس ای شلزے اور کاتیا ہوئزل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات دیرینہ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، خصوصاً تعلیم، ٹیکنالوجی اور تجارت کے میدان میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے بے پناہ امکانات موجود ہیں یہ موقع دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کی ایک خوبصورت علامت ہے کفیل حسین نے کہا کہ ایسے تقریبات نہ صرف سفارتی تعلقات کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی ایک مثبت تاثر اجاگر کرتی ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع بے حد وسیع ہیں، اور جرمن کمپنیوں کے لیے یہاں مختلف صنعتی و تجارتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہیں کفیل حسین نے کہا کہ اگر دونوں ممالک باہمی اشتراک کو عملی شکل دیں تو خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔