سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاہین آفریدی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ٹیم سے باہر، آخری میچ میں شرکت اب بھی مشکوک۔
قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ نہیں کھیل رہے، اور اب ٹیم مینجمنٹ نے ان کی غیرحاضری کی وجہ بتا دی ہے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کی طبیعت ناساز ہے، اسی وجہ سے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
تاہم مینجمنٹ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا وہ اتوار کو ہونے والے آخری ون ڈے کے لیے ٹیم میں دستیاب ہوں گے یا نہیں، جس سے ان کے اگلے میچ میں شرکت پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔
آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک اور تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ فہیم اشرف کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ابرار احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
0 تبصرے