بلوچستان اسمبلی نے کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی۔
بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کی ممانعت سے متعلق اہم قانون سازی کی گئی اور ایوان نے اپوزیشن کے بھرپور شور شرابے کے باوجود یہ بل منظور کرلیا۔ بل کی منظوری کے ساتھ ہی ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔
اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کیا اور "بل نامنظور" کے نعرے لگائے۔ اس دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
قائد حزبِ اختلاف یونس عزیز زہری نے اعلان کیا کہ اپوزیشن اس بل کو نہیں مانتی اور اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔ احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
ہنگامہ آرائی کے باعث بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
0 تبصرے