جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں کے حملے: 2 بچے شدید زخمی، ایک ماہ میں 4 واقعات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں کے بڑھتے حملوں سے 2 بچے شدید زخمی، اساتذہ اور انتظامیہ نے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔

جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں کے حملے: 2 بچے شدید زخمی، ایک ماہ میں 4 واقعات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جامعہ کراچی میں آوارہ کتوں کے حملوں میں خطرناک اضافہ سامنے آ رہا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 4 واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں تازہ ترین حملے میں 2 کمسن بچے زخمی ہوئے۔ ایک بچے کے چہرے جبکہ ایک بچی کی ٹانگ پر گہرے زخم آئے۔ یونیورسٹی اساتذہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خاتمے اور پکڑنے کے لیے فوری مہم چلائی جائے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کا عملہ تعاون نہیں کر رہا۔ جامعہ کراچی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن اوج نے بتایا کہ کمسن بچی حورین اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ چیک اپ کے لیے آئی تھی کہ صبح 10:15 پر کلینک پارکنگ کے احاطے میں آوارہ کتے نے اسے کاٹ لیا۔ محض 15 منٹ بعد ہی 5 سالہ ایک اور بچے پر کتوں نے حملہ کیا، جس میں اس کے چہرے کا بڑا حصہ چبا لیا گیا۔ ڈاکٹر حسن اوج نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور اس پر فوری توجہ اور کارروائی کی ضرورت ہے، ورنہ مزید واقعات ہوسکتے ہیں۔