سینئر قانون دان مخدوم علی خان نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
سینئر قانون دان مخدوم علی خان نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اپنے استعفے میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ جب یہ ذمے داری قبول کی تھی تو 26ویں آئینی ترمیم ہو چکی تھی، تاہم موجودہ حالات میں اس عہدے پر کام کرنا خود کو دھوکا اور فریب دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں جب آئینی و عدالتی ماحول غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو، کمیشن میں رہنا اصولی طور پر درست نہیں سمجھتا۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی حال ہی میں اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
0 تبصرے