مشہور میلون بلیو ہیرا 25.6 ملین ڈالر میں نیلام، شاہانہ تاریخ کا نایاب خزانہ

9.51 قیراط وزنی مشہور "میلون بلیو" ہیرا جنیوا میں 25.6 ملین ڈالر میں نیلام ہوگیا۔

مشہور میلون بلیو ہیرا 25.6 ملین ڈالر میں نیلام، شاہانہ تاریخ کا نایاب خزانہ

جنیوا میں ہونے والی کرِسٹیز (Christie’s) کی نیلامی میں 9.51 قیراط وزنی مشہور میلون بلیو ہیرا 25.6 ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔ یہ قیمتی ہیرا امریکی آرٹ کلیکٹر بنی میلون کی ملکیت میں رہا تھا، جسے ایک نیلم سرپنٹائن انگوٹھی میں جڑا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ہیرا اندرونی طور پر بےعیب (Internally Flawless) ہے اور اپنی نایاب نیلی چمک کے باعث دنیا کے چند بہترین ہیرات میں شمار ہوتا ہے۔ کرِسٹیز کے جیولری ہیڈ میکس فوسیٹ کے مطابق “میلون بلیو” صرف ایک قیمتی پتھر نہیں بلکہ ماضی کی شاہانہ زندگی کی علامت ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ہیرا اس سے قبل 2014 میں 32 ملین ڈالر میں نیلام ہوا تھا، تاہم اس بار قیمت توقع سے کم رہی۔ اسی نیلامی سیزن میں Sotheby’s نے اپنی سالانہ Royal and Noble Jewels نیلامی کا اعلان بھی کیا ہے، جس میں نپولین بوناپارٹ سے منسوب بروچ اور 10.08 قیراط The Glowing Rose Pink Diamond جیسے تاریخی نوادرات شامل ہوں گے۔