سندھ نان مسلم ویلفیئر کمیٹی کا دوسرا اجلاس، اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر غور

ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے صدارت کی، نوجوانوں کی ترقی و بااختیاری پر تجاویز منظور

سندھ نان مسلم ویلفیئر کمیٹی کا دوسرا اجلاس، اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر غور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)رکن سندھ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے محکمہ اقلیتی امور، حکومتِ سندھ، اور چیئرمین سندھ نان مسلم ویلفیئر کمیٹی ڈاکٹر شام سندر آڈوانی کی زیرِ صدارت سندھ نان مسلم ویلفیئر کمیٹی کا دوسرا اجلاس سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں معزز رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور محترمہ روما مشتاق مٹوّ، معزز اراکین سندھ اسمبلی رانا ہمیر سنگھ سوڈھا، ڈاکٹر کھٹو مل جیون، انیل کمار، مہیش کمار، وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے انسانی حقوق راج ویر سنگھ سوڈھا، سیکریٹری محکمہ اقلیتی امور محترمہ انجم اقبال، ڈائریکٹر اسلم کھوسو، ڈپٹی ڈائریکٹر احمد بخش، ایکس ای این سنجے راجا اور ارجن داس نے شرکت کی۔اجلاس میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود بالخصوص نوجوانوں کی ترقی اور بااختیاری پر غور کیا گیا۔ اقلیتی برادری کی بہتری کے لیے مختلف فلاحی منصوبوں پر باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب اور حتمی شکل دی گئی.