شاہنواز بھٹو کی بیٹی سسئی طویل مدت بعد منظرِ عام پر آگئی

شاہنواز بھٹو کی اکلوتی بیٹی سسی بھٹو طویل مدت بعد منظر عام پر آگئیں

شاہنواز بھٹو کی بیٹی سسئی طویل مدت بعد منظرِ عام پر آگئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور پاکستان کےسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے شاہنواز بھٹو کی اکلوتی بیٹی سسی بھٹو طویل مدت بعد منظر عام پر آگئیں۔ سسی بھٹو فاطمہ بھٹو کی چچا زاد اور خالہ زاد بہن ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کے دونوں بیٹوں مرتضی اور شاہنواز بھٹو نے جلاوطنی کے دوران دو افغان بہنوں، فوزیہ اور ریحانہ سے شادیاں کی تھیں۔ مرتضیٰ بھٹو نےاپنی بیوی فوزیہ کو شاہنواز کی فرانس میں مشکوک ہلاکت کے بعد طلاق دے دی تھی، مگر اپنی بیٹی فاطمہ کو اپنے ساتھ رکھا اور غنویٰ بھٹو سے دوسری شادی کرلی تھی۔ سال 2008 میں سسی پہلی بار امریکا سے پاکستان پہنچیں تھیں اور اس کے بعد سے منظر سے غائب تھیں لیکن اب وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کافی فعال ہیں اور اپنی والدہ اور والد سے متعلق مختلف پوسٹس کرچکی ہیں۔ سسی بھٹو نے اپنی حالیہ پوسٹ میں والد کیساتھ چند یاسگار تصاویر شیئر کیں اور طویل پوسٹ بھی تحریر کی۔ سسی بھٹو نے لکھا کہ اپنے والد کے بے جان جسم کو دیکھنا ایک ناقابل تصور تکلیف دہ تجربہ تھا جس نے میرے دماغ پر برسوں تک خوفناک فلیش بیکس چھوڑے، تین سال کی عمر میں میری شدت سے خواہش تھی کہ وہ بیدار ہوں اور مجھے گلے لگائیں ، لیکن ایسا پھر دوبارہ کبھی نہیں ہوسکا۔ انہوں نے اپنی اس طویل پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے اتنی چھوٹی عمر میں اتنے بڑے نقصان سمجھنے اور اس سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کی، اضطراب اور بے چینی میرے وجود کا ایک لازمی حصہ بن گیا، یہ میری شناخت اور شخصیت کے ساتھ گھل مل گیا اور میرے کسی بھی اعضاء یعنی بھورے بال، میری دائیں ہاتھ سے لکھنے کی عادت اور میری مسلسل پریشانی میرے وجود کو باقائدہ حصہ بن گئی تھی۔