عمران خان کا زمان پارک میں سرچ آپریشن کی اجازت دینے سے انکار

عمران خان اپنی رہائشگاہ میں موجود ہیں جبکہ میڈیا کے نمائندے اور وکلا باہر موجود

عمران خان کا زمان پارک میں سرچ آپریشن کی اجازت دینے سے انکار

لاہور: عمران خان اور ان کی لیگل ٹیم نے پولیس اور انتظامیہ کو زمان پارک میں سرچ آپریشن کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے عمران خان اور لیگل ٹیم سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے سرچ آپریشن کیلئے شرائط سامنے رکھ دیں اور ملاقات میں ڈیڈلاک آیا جس کے بعد مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ کمشنر لاہور کی سربراہی میں قائم تین رکنی حکومتی ٹیم نے دہشت گردوں کی تفصیل اور ان کے تمام شواہد زمان پارک انتظامیہ کے حوالے کیے۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد حکومتی ٹیم نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سےملاقات کی اور عمران خان سے ہوئی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔ کمشنر لاہور کی سربراہی میں قائم تین رکنی حکومتی ٹیم نے زمان پارک میں عمران خان سے ان کے گھر میں ملاقات کی اور تلاشی کے حوالے سے ضابطہ کار (ٹی او آرز) پر بات چیت کی گئی۔ عمران خان اپنی رہائشگاہ میں موجود ہیں جبکہ میڈیا کے نمائندے اور وکلا باہر موجود ہیں۔