سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا 27 آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے کے بعد سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا 27 آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے کے بعد سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایوان بالا سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ وہ آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے کے لیے ایوان میں آئے کیونکہ انہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر مکمل اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، اور عالمی سطح پر فیلڈ مارشل کو جو عزت ملی، وہ کسی اور سربراہ کو حاصل نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوان میں جو قانون سازی ہو رہی ہے، وہ ماضی میں فروغ نسیم کرتے تھے، اور مستقبل میں اگر پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو یہی کردار بیرسٹر علی ظفر ادا کریں گے۔ خطاب کے اختتام پر سیف اللہ ابڑو نے اعلان کیا کہ وہ سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔