سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس میں مٹھائی کی ٹوکری لے کر پہنچ گئے اور صحافیوں کو مٹھائی کھلا کر خوشی کا اظہار کیا۔
اسلام آباد میں سینیٹر فیصل واوڈا ایک منفرد انداز میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ وہ اپنے ساتھ مٹھائی کی ایک بڑی ٹوکری لائے اور پارلیمنٹ کے باہر موجود صحافیوں کو مٹھائی کھلائی۔
فیصل واوڈا نے خوشگوار موڈ میں کہا،
"میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں۔ نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا۔ ڈیفنس لائن کو مزید مضبوط کرنا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ،
"جتنی چیزیں ہو رہی ہیں وہ الگ سے نہیں، بلکہ ایک تسلسل کے ساتھ ہو رہی ہیں۔ جو کچھ اس صدر کے لیے ہوگا، وہ آنے والوں کے لیے بھی مثال بنے گا۔"
سینیٹر واوڈا نے بات کو دلچسپ انداز میں ختم کرتے ہوئے کہا،
"آپ 27ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں، اور 28ویں کی تیاری کریں!"
0 تبصرے