صدر مملکت کو ٹرین کے آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز پر بریفنگ دی گئی
صدر آصف علی زرداری کا چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
چینگدو سے میان یانگ کا سفر نصف گھنٹے میں مکمل
چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک، 45 ہزار کلومیٹر ٹریک اور سالانہ دو ارب سے زائد مسافر
چین کی ٹرینیں 350 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلتی ہیں
چین نے ایک معیاری اور یکساں نیٹ ورک قائم کیا جو جدید کنیکٹیویٹی کی مثال ہے
صدر زرداری نے آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین اور زلزلہ وارننگ سسٹم کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار دیا
صدر کا کہنا تھا چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے لئے سبق آموز ہے
پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی، چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے
چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ پورے دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ ہیں
میان یانگ پہنچنے پر نائب میئر وُو ہاؤ نے صدر مملکت کا استقبال کیا
0 تبصرے