وائیس چانسلر نے ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے
ٹنڈوجام؛ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں یومِ دفاع فٹسال چئمپین شپ میں بلوچ کونسل فاتح، وائیس چانسلر نے ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کے زیراہتمام فٹسال چیمپئن شپ منعقد ہوئی، جس میں یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز سے چھ ٹیموں نے چئمپین شپ میں حصہ لیا۔ فائنل میچ بلوچ کونسل اور کے پی کے۔کشمیر کمبائن ٹیم کے درمیان کھیلا گیا، جس میں بلوچ کونسل نے تین صفر سے شاندار فتح حاصل کی۔ بلوچ کونسل کے کھلاڑی سلمان بلوچ نے دو گول اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال تھے، جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی، شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی اپنے طلبہ و طالبات کو کھیلوں کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے اور یونیورسٹی کی اسپورٹس سرگرمیاں ملک کی جامعات میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے گراؤنڈ اور اسپورٹس کمپلیکس میں سارا سال مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ڈاکٹر الطاف سیال نے مزید کہا کہ صحت مند ذہن ہی صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے، اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تقریب میں ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سہیل اوٹھو، ڈاکٹر آر بی وسطڑو، فیضان نور، راحیل راشد، مقصود بلوچ، صابر بلوچ سمیت دیگر اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔
0 تبصرے