صدر نکاٹی کا دو اضافی ملٹی پرپز برتھ مکمل کر نے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار

ہارون اختر خان کی کوششیں برآمدکنندگان کیلئے عالمی منڈی میں زیادہ مسابقت کی راہ ہموار کرینگی

صدر نکاٹی کا دو اضافی ملٹی پرپز برتھ مکمل کر نے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار

کراچی: نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے پورٹ قاسم پر دو اضافی ملٹی پرپز برتھ جلد مکمل کر نے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اسے کاروبار کی ترقی اور ایکسپورٹ کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔انہوں نے ویراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کواضافی ملٹی پرپز برتھ کی تعمیر کے لئے واضح نظام الاوقات فراہم کئے جائیں، پورٹ میں موجودہ اسٹوریج سہولیات کی مرمت بھی جلد سے جلد مکمل کی جائے،پورٹ قاسم پر دو اضافی ملٹی پرپز برتھ کی جلد تعمیر سے مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔ فیصل معیز خان نے کہا کہ ٹرک مارشلنگ یارڈز کے قیام سے سیمنٹ ٹرکوں کی ترسیل میں وقت اور لاگت دونوں کی بچت ہوگی،ہم برآمدکنندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی ہارون اختر خان کوششوں پر انکے ساتھ ہیں تاکہ پاکستان کے برآمدکنندگان کیلئے عالمی منڈی میں زیادہ مسابقت کی راہ ہموار ہوسکے۔