کراچی: فاطمہ بھٹو نے جونیئر ذوالفقار کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں، ایس یو پی رہنما منیر حیدر شاہ سے ملاقات

ذرائع کے مطابق 20 ستمبر کو جونیئر ذوالفقار اور فاطمہ بھٹو نئی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کریں گے

کراچی: فاطمہ بھٹو نے جونیئر ذوالفقار کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں، ایس یو پی رہنما منیر حیدر شاہ سے ملاقات

کراچی: فاطمہ بھٹو نے جونیئر ذوالفقار کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں، ایس یو پی کے رہنما منیر حیدر شاہ سے ملاقات ذرائع کے مطابق 20 ستمبر کو جونیئر ذوالفقار اور فاطمہ بھٹو نئی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کریں گے۔ میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے اپنے بھائی جونیئر ذوالفقار کے ساتھ مل کر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس یو پی کے رہنما منیر حیدر شاہ نے 70 کلفٹن پر جونیئر ذوالفقار اور ان کی بہن فاطمہ بھٹو سے ملاقات کی، جس دوران نئی سیاسی جماعت کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلابی صورتحال اور حالیہ بارشوں کے باعث 20 ستمبر کو میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ کرنے یا نہ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی کے حوالے سے آئندہ چند دنوں میں فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے بھرپور طریقے سے منایا جائے یا سادگی سے۔ اسی روز یعنی 20 ستمبر کو جونیئر ذوالفقار اور فاطمہ بھٹو کی جانب سے نئی پارٹی کے نام کا اعلان بھی متوقع ہے۔