تھرپارکر اینگرو کول مائنز اور TANG انٹرنیشنل کے درمیان YLRVC کی شراکت سے تاریخی معاہدہ

تھرپارکر میں اینگرو کول مائنز اور TANG انٹرنیشنل کا تاریخی ایم او یو سائن کیا گیا

تھرپارکر  اینگرو کول مائنز اور TANG انٹرنیشنل کے درمیان YLRVC کی شراکت سے تاریخی معاہدہ

کراچی؛ تھرپارکر میں اینگرو کول مائنز (تھر فاؤنڈیشن) اور TANG انٹرنیشنل کے درمیان یونان لینڈ اینڈ ریسورس ووکیشنل کالج (YLRVC) کی شراکت سے ایک تاریخی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدوں کا مقصد تعلیم، ہنر کی ترقی اور عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے، جس سے پاکستان میں تبدیلی کے مواقع کی راہ ہموار ہوگی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب سندھ اینگرو کول مائن کارپوریشن میں منعقد ہوئی تقریب میں عامر اقبال (سی ای او، ای این جی آر او)، فرحان انصاری (صدر، تھر فاؤنڈیشن)، محمود اختر چیمہ (چیئرمین، آئی یو سی این)، ڈاکٹر طحہٰ حسین علی (وی سی، ایم یو ای ٹی)، ڈاکٹر مہیش ملانی، حکومت اراکیں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اکیڈمی، اور صنعت. اسٹیک ہولڈرز نے اس اقدام کو تھر اور پاکستان کے لیے ایک اہم موڑ کے طور پر سراہا، جس سے جدت، ترقی اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے نئے راستے پیدا ہونگے ۔