رحیم یار خان: رحیم یارخان کے موضع نور والا میں گزشتہ روز (9 ستمبر) کو کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
کشتی حادثے میں لاپتا ہونے والی مزید 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن کی شناخت 22 سالہ ذکیہ بی بی،25 سالہ رفعیہ بی بی اور 45 سالہ محمد حسن کی نام سے ہوئی۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو کشتی کے زریعے محفوظ مقامات پر منتقل کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے 14 افراد کو زندہ بچا لیا تھا جبکہ دیگر کی تلاش شروع کر دی گئی تھی۔
0 تبصرے