دنیا کے سب سے بوڑھے شیرکو انسانوں نے مارڈالا

لون کیٹو نامی شیر کی عمر 19 برس تھی اور بیمار اور کمزور ہوچکا تھا

دنیا کے سب سے بوڑھے شیرکو انسانوں نے مارڈالا

کینیا: دنیا کے سب سے عمر ترین شیرکو کینیا کے جنگلات میں موت کی گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔ لون کیٹو نامی شیر کی عمر 19 برس تھی اور بیمار اور کمزور ہوچکا تھا کہ چند روز قبل جنگل میں قبائلی چرواہوں نے اسے نیزے کے حملے سے ہلاک کردیا ہے۔ اسے ’تاریخی بڑی بلی‘ کا نام بھی دیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ شیراپنے علاقے کے معاملے میں بہت حساس تھا اور اس کی نگرانی اور چوکیداری کرتا رہا تھا۔ وائلڈ لائف افسران کے مطابق انسانی آبادی بڑھنے سے جنگل کے شیروں کا علاقہ سمٹ رہا ہے اور خدشہ ہے کہ لون کیٹو بھی انسان و حیوان کے درمیان تنازعے کی نذر ہوگیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق یہ شیرمویشیوں کے غلے کے پاس تھا کہ اسے میسائی قبیلے کے افراد نے مارڈالا۔ ماہرین کے مطابق افریقی شیر کی اوسط عمر 18 برس تک ہی ہوتی ہے جبکہ لون کیٹو 19 برس کا تھا جو غالباً دنیا کا سب سے بوڑھا شیر بھی تھا۔