ترکیہ کے ادارے کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر ریسکیو 1122 کی استعداد میں اضافہ، موٹر بائیک ایمبولینسز، بوٹ اور جدید سازو سامان فراہم

ترکیہ کے ادارے کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر ریسکیو 1122 کی استعداد میں اضافہ، موٹر بائیک ایمبولینسز، بوٹ اور جدید سازو سامان فراہم

اسلام آباد: ترکیہ کے ادارے کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر ریسکیو 1122 کی استعداد میں اضافہ، موٹر بائیک ایمبولینسز، بوٹ اور جدید سازو سامان فراہم اگست 2025 میں پاکستان کے شمالی علاقوں، خصوصاً آزاد جموں و کشمیر، کو شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نازک موقع پر ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (ٹیکا) نے مظفرآباد میں ایک جامع منصوبے کا آغاز کیا جس کا مقصد اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے تحت ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی استعداد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تین روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور رضاکاروں کو بنیادی طبی امداد، سی پی آر، سیلابی ریسکیو آپریشنز، ہائی اینگل ریسکیو تکنیک اور رَسا استعمال کرنے کی جدید تربیت فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیکا نے ایس ڈی ایم اے کو 3 موٹربائیک ایمبولینسز، 2 ریسکیو موٹربائیکس، ایک ریسکیو بوٹ، ایک ڈرون، واٹر ریسکیو کٹس اور فرسٹ ایڈ و ایمرجنسی ریسپانس کا جدید سامان بھی فراہم کیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے آزاد جموں و کشمیر سردار وحید خان نے کہا: "ترکی اور کشمیری عوام کے درمیان بھائی چارہ اور باہمی تعاون کی ایک شاندار تاریخ ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف ریسکیو 1122 کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائے گا بلکہ ہمارے تعلقات کو بھی نئی مضبوطی عطا کرے گا۔" ٹیکا کی کنٹری کوآرڈینیٹر صالحہ تونا نے اپنے خطاب میں کہا: "اس منصوبے کا مقصد صرف ایمرجنسی ریسپانس کی استعداد بڑھانا نہیں بلکہ ایس ڈی ایم اے کو مستقبل میں سیکڑوں رضاکاروں کی تربیت کے قابل بنانا ہے، تاکہ کمیونٹی کی اجتماعی لچک میں اضافہ ہو سکے۔ ترکی ہمیشہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ کھڑا رہے گا