فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتاپور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات، بشمول گورد وارہ دربار صاحب کرتاپور کو اصل حالت میں ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعے کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور میں سیلاب کی صورتحال اور جاری امدادی اور ریسکیو آپریشنز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل کو سیلاب کی موجودہ صورتحال اور آئندہ بارشوں کے حوالے سے کیے گئے پیشگی انتظامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں سول انتظامیہ اور فوجی جوانوں کی مشترکہ اور انتھک کوششوں کو سراہا۔