پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پرہمیں فخر ہے، فیصل معیز خان
کراچی؛ بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوس میں پاکستان کی کامیابی سے بھارت کی معیشت ہچکولے کھار رہی ہے،بھارت دنیا میں تنہا ہوچکا ہےجبکہ پاکستان کے ساتھ دنیا کھڑی ہے،بھارتی عوام بھی موودی سے نفرت کرنے لگے ہیں کیونکہ موودی نے بھارتی معیشت کو تباہی سے دوچار کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبائی وزیربلدیات سعید غنی نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن میں صدر نکاٹی فیصل معیز خان اور انکے رفقاءکی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر صدر نکاٹی فیصل معیز خان ،یونس خمیسانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ میرافوج کے بہت سارے اقدامات سے کھلااختلاف رہاہے لیکن ملک کادفاع صرف فوج ہی کرسکتی ہے کوئی اور نہیں کرسکتا ،مضبوط فوج تمام اختلافات کے باوجودضرورت ہے ،جوجماعت فوج کوکمزورکرناشروع کردیں تواس کا مطلب ہے کہ وہ ملک دشمن کے ایجنڈے میں ہے۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ دنیا کے خطے پر مضبوط ملک دکھائی دینے والا بھارت اب کمزور ترین نظر آنے لگا ہے،پاکستان کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اور اب ہمیں دشمنوں کی سزشوں سے بچ کر اپنی اور اپنے ملک کی عزت رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جبکہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صنعتی علاقوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز بھی مہیا کئے،چیئرمین بلاوہ بھٹو زرداری کی ہمیں خصوصی ہدایت ہے کہ صنعتی ترقی کیلئے صنعتکاروں سے ہرممکن تعاون کیا جائے۔ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن اف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز نے کہا کہ78واں یوم آزادی ہے جوبھارت کی شکست کی وجہ سے عظیم بن گیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور پاک فوج پرہمیں فخر ہے ۔
0 تبصرے