گمبٹ (رپورٹ: ذوہیب سموں) تعلقہ گمبٹ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول وڈا لاکها کی عمارت کا تعمیراتی کام دو سال سے التوا کا شکار ہے، جس کے باعث اسکول کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق اس اسکول میں 700 سے زائد طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں، مگر ایجوکیشن ورکس کے ذمہ داران عمارت کو گرا کر کام ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
اس بھوت بنگلے نما عمارت کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ طلبہ و طالبات کا تعلیمی حق چھن چکا ہے اور کوئی پرسانِ حال نہیں۔ دو سال سے عمارت ادھوری ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
ایک طرف سندھ حکومت تعلیمی شعبے میں نت نئے تجربات کر رہی ہے، اساتذہ اور طلبہ کی حاضری کے لیے جدید ایپ متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ دوسری طرف اسکول کی بنیادی سہولت یعنی عمارت ہی موجود نہیں۔
اس اسکول میں 700 طلبہ و طالبات کے علاوہ 22 رکنی تدریسی عملہ بھی شدید پریشانی کا شکار ہے۔ عمارت کی خستہ حالی اور کام کے تعطل پر عوامی سطح پر شدید تشویش پائی جاتی ہے، مگر تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
0 تبصرے