کراچی (وسیم قریشی ) بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے فنکار کاشف خان کو کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں گڈول ایمبیسیڈر کا عہدہ تفویض کیا گیا
یہ اعزاز ڈیٹی انسپکٹر جنرل آف کراچی ٹریفک پولیس سید پیر محمد شاہ کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب غلام نبی میمن نے انہیں عطا کیا انہوں نے کاشف خان کی فنکارانہ خدمات، معاشرے کی شعوری بیداری اور عوامی فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے ان کی جدوجہد کا اعتراف کرتے ہوئے یہ اعزاز انہیں دیا ہے
اس موقع پر بی جی سی گروپ کے چیف ایگزیکٹو سید امتیاز الحق بخاری نے کاشف خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ
کاشف خان نے فن اور سماجی خدمات کے ذریعے ملک و قوم کا نام بلند کیا ہے کاشف خان عالمی شہرت کے حامل اداکار ہیں ان کی بدولت بہت سے پاکستانی آرٹسٹوں نے اپنی پہچان عالمی فورم پر بنائی ہے کاشف نے کامیڈی کی دنیا میں اپنے منفرد انداز سے خاص شہرت حاصل کی ہے ان کا شفیق انداز گفتگو ملنساری اپنی مثال آپ ہے ساتھ ہی کراچی ٹریفک پولیس آئی جی غلام نبی میمن ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ اور ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کی جانب سے اس اعترافِ خدمت پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام سندھ پولیس کی ثقافتی ہم آہنگی، فنکاروں کی عزت افزائی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کی واضح مثال ہے۔
کاشف خان نے اعزاز ملنے پر سندھ پولیس خراچی ٹریفک پولیس آئی جی غلام نبی میمن ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ اور ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو اور بی جی سی گروپ کے سربراہ سید امتیاز الحق بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کاوشوں سے نوجوان نسل میں وطن دوستی اور نظم و ضبط کے جذبے کو فروغ دیتے رہیں گے
0 تبصرے