کھلاڑیوں کو اچھی ملازمتیں فراہمکی جائیں تو وہ یکسوئ کے ساتھ کھیلوں پر بھرپور توجہ دے سکتے ہیں سہیل انور
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سے ہسپتال ویران ہو جائیں گے یہ بات مہمان خصوصی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن صوبائی اسمبلی سندھ قرة العین خان نے محکمہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ اور رائزنگ اسٹار اسپورٹس مینجمنٹ کے اشتراک سے دو روزہ پانچواں آل کراچی ینگ ٹیلنٹ رائزنگ اسٹار فٹبال ٹورنامنٹ 2025 کی فائنل تقریب سے انصار یونین فٹ بال گراؤنڈ لانڈھی میں خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر فرسٹ ڈے کے مہمان خصوصی سہیل انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 01 ڈسٹرکٹ کورنگی،
فوزیہ عابد پرنسپل گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین STEVTA، حکومت سندھ،ڈاکٹر شیخ محمد شمیم، جنرل فزیشن، ایدھی سینٹر، آمنہ شارق،
قاضی نعمان مجاہد،محمد اویس، محمد صدیق انٹرنیشنل فٹ بال پلیئر اور کھلاڑیوں سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیت کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ٹورنامنٹ 2025 میں انصار یونین فٹ بال کلب،کورنگی ٹائیگرز فٹ بال کلب،لانڈھی کوبراز فٹ بال کلب اور شاہ فیصل لائنز فٹ بال کلب سمیت چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ قرة العین خان نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی ضرورت ہے جس سے نوجوانوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ پیدا ہوگی اور وہ منفی سرگرمیوں کی جانب کم سے کم راغب ہوں گے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو تجاوزات سے پاک کر کے جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے تا کہ نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔واضح رہے کہ پانچواں آل کراچی ینگ ٹیلنٹ رائزنگ اسٹار فٹ بال ٹورنامنٹ 2025"کا افتتاح
مہمان خصوصی سہیل انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 01 ڈسٹرکٹ کورنگی نے دو روزہ انصار فٹ بال گراؤنڈ لانڈھی میں کک لگا کے کیا۔سہیل انور نے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر اسپورٹس سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری محکمہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ منور مہیسر کی کاوششوں سے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو رہا ہے جو انتہائی خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اچھی ملازمت فراہم کی جائیں تو وہ یکسوی کے ساتھ کھیلوں پر بھرپور توجہ دے سکتے ہیں۔سہیل انور نے مزید کہا کہ تعلیم سے دماغ اور کھیل سے جسم طاقتور ہوتا ہے اس لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے نو جوانوں کو کھیلوں کی جانب سے راغب کرنے کے لئے ملک میں زیادہ سے زیادہ مختلف کھیلوں کے نیشنل اور انٹرنیشنل
ٹورنامنٹ اور میچ منعقد کئے جائیں جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج پہنچے گا.ڈاکٹر شیخ محمد شمیم نے کہا کہ ہمارے یہاں تو اسٹریٹ چلڈرن کی فٹ بال ٹیم نے بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لیاری جیسے پسماندہ علاقے کی خواتین باکسنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں اور ویٹ لفٹنگ میں بھی اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔قاضی نعمان مجاہد نے کہا کہ پاکستان میں نہ صرف لڑکوں بلکہ لڑکیوں کے علاوہ اسپیشل پرسن افراد کی بھی مختلف کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں موجود ہیں کو انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لے کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔پہلے سیمی فائنل میں انصار یونین فٹ بال کلب نے کورنگی ٹائیگر فٹ بال کلب کو ایک زیرو سے شکست دے دی۔دوسرے سیمی فائنل میں شاہ فیصل لائنز فٹ بال کلب نے لانڈی کوبرا فٹ بال کلب کو ایک زیرو سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔فائنل میں شاہ فیصل لائنز فٹ بال کلب نے انصار فٹبال کلب کو پلنٹی اسٹوک دو کے مقابلے میں زیرو سے شکست دے کر وہ روزہ پانچواں ال کراچی ینگ ٹیلنٹ رائزنگ اسٹار فٹ بال ٹورنامنٹ 2025 کی ٹرافی اپنے نام کی۔جبکہ کورنگی ٹائیگر فٹ بال کلب نے لانڈی کوبرا فٹ بال کلب کو تین دو سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل تقریب کی مہمان خصوصی قرة الیعن خان نے ونر ٹرافی شاہ فیصل لائنز فٹ بال کلب، رنراپ ٹرافی انصار یونین فٹ بال کلب جبکہ تیسری پوزیشن کی ٹرافی کورنگی ٹائیگر فٹ بال کلب کو دی۔ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر اور بہترین کھلاڑی کو ٹرافی اور کیش پرائس دیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ میں تمام شرکت کرنے والی ٹیموں کو محکمہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کئے گئے جبکہ رائزنگ اسٹار اسپورٹس مینجمنٹ کی جانب سے مہمان خصوصی، اسپیشل گیسٹ، امپائرز کو شیلڈ، اجرک اور پھولوں کے گلدستے پیش کے گئے واضح رہے کہ دو روزہ پانچواں آل کراچی ینگ ٹیلنٹ رائزنگ اسٹار فٹ بال ٹورنامنٹ 2025 میں کھلاڑیوں آفیشل کو ڈیلی الاؤنس اور ٹرانسپورٹ الاؤنس بھی دیا گیا جبکہ کھلاڑیوں کے لیے کھانے، پانی اور جوس کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا اور فائنل تقریب کے اختتام پر خصوصی کھانے کا اہتمام کیا گیا۔
0 تبصرے