دونوں ممالک میں آباد لاکھوں شہری خونی رشتوں کے بندھن میں بندھے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کراچی کے نائب صدر روزی خان کاکڑ نے دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کو خطے میں قیام امن کیلئے بڑی خوش آئند پیشرفت قرار دیا ہے روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ دونوں اطراف لاکھوں شہری خونی رشتے کے بندھن میں بندے ہیں جنگ سے دونوں ممالک کو نقصان اور دشمن کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ وقت اگیا ہے کہ دونوں ممالک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے انہوں نے والے مذاکرات کو منطقی انجام پر پہنچا کر باہمی رشتوں کو مضبوط بنا کر خطے میں قیام عمل کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنا دیں روزی خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان نے ہر کڑے وقت میں افغانستان کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے مٹھی بھر شر پسند عناصر دونوں مسلم ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں جسے ہمیں ناکام بنانا ہوگا افغانستان کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے ملک میں موجود پاکستان دشمن بھارتی نواز قوتوں کے خاتمے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
0 تبصرے