ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم کی نشاندہی پر فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔پائپ لائن بچھانے والے عملے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے قریبی جنگل میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کی یہ تشکیل پائپ پلائن بچھانے والی ٹیم پر حملے کا ارادہ رکھتی تھی۔
0 تبصرے