حیدرآباد فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 8 اور پبلک اسکول کے درمیان فلائنگ ڈسک کا دوستانہ ميچ

حیدرآباد فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 8 اور پبلک اسکول کے درمیان فلائنگ ڈسک کا دوستانہ ميچ

حیدرآباد( رپورٹ عامر کفایت) حیدرآباد فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن اور پبلک اسکول کے تعاون سے پبلک اسکول اسپورٹس کمپلکس میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 8 اور پبلک اسکول حیدرآباد کے درمیان فلائنگ ڈسک کا ایک دوستانہ کھیلا گیا جس کو سخت مقابلے کے بعد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 8 نے پبلک اسکول حیدرآباد کو 10کے مقابلے میں 9 گول پوانٹ سے شکست دے دی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد کی مناہل کو بہترین کھلاڑی قرار پائیں،میچ کا افتتاح پبلک اسکول کے وائس پرنسپل فضل الدین نے کیا ان کے ساتھ گرلز سیکشن کی ہیڈ مس فوزیہ صدیقی بھی موجود تھیں وائس پرنسپل فضل الدین کو حیدرآباد فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کی سیکریٹری صنم بلوچ نے اجرک کاتحفہ پیش کیا جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج کے چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سندھ فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کی خواتین ونگ کی سیکریٹری ریحانہ بھٹی نے مس فوزیہ صدیقی کو اجرک جبکہ مہمان خصوصی نے اسپورٹس آرگنائزر شبیر گل کو اجرک پیش کی سندھ فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عامر کفایت نے مہمان خصوصی وائس پرنسپل فضل الدین کو یاد گاری سونیئر پیش کیا، میچ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حیدرآباد فلائنگ ڈسک ایسوسی ایشن کے چیرمین اعجاز بھٹی تھے اعجاز بھٹی کی آمد پر صنم بلوچ نے اجرک اور عامر کفایت نے سونیئر پیش کیا مہمان خصوصی اعجاز بھٹی نے میچ کی ونر ٹرافی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نمبر 8 کی کپتان سمیرا کو رنر ٹرافی پبلک اسکول کی کپتان نور فاطمہ کو دی جبکہ بہترین کھلاڑی قرار پانے والی مناہل کو بہترین کھلاڑی کی شیلڈ دی اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کو اسناد بھی دی اس موقع پر عامر کفایت نے پبلک اسکول کے پرنسپل اقبال میمن اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے میچ کے انعقاد کے لئے بھرپور تعاون کیا۔