بریسٹ کینسر اور سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ڈاکٹر ریحانہ عزیز

آگاہی سیمینارز معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا بہترین ذریعہ ہیں شمسہ جبین

بریسٹ کینسر اور سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ڈاکٹر ریحانہ عزیز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاون میونسپل کارپوریشن صدر کراچی ،یوتھ یونٹی آف پاکستان، وومن ایجو کیشن کمیٹی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور علی راشد فاو¿نڈیشن کے اشتراک سے بریسٹ کینسر اور سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہی سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر یوتھ یونٹی آف پاکستان کی چیئر پرسن ڈاکٹر ریحانہ عزیز، شمسہ جبین ،سیما شہباز،سماجی رہنما منصور احمد شیخ ،مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ،ایم پی اے ندا کھوڑو،عصمہ ایاز اورہانہ فرحان عیسیٰ کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار کے موقع پر ڈاکٹرز نے خواتین اور بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچاو اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کے حوالے سے قیمتی معلومات فراہم کیں اس موقع پر یوتھ یونٹی آف پاکستان کی چیئر پرسن ڈاکٹر ریحانہ عزیز نے کہاکہ خواتین میں بریسٹ کینسر اور سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری خواتین اکثر لاعلمی یا شرم و جھجک کی وجہ سے بروقت تشخیص اور علاج سے محروم رہ جاتی ہیں جس کے باعث بیماری بڑھ جاتی ہے اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیںانہوں نے مزید کہا کہ ایسے آگاہی سیمینارز کے ذریعے ہم خواتین کو اپنی صحت کے حوالے سے بااختیار بنا سکتے ہیں تاکہ وہ وقت پر اپنا معائنہ کروا سکیں اور بہتر طرزِ زندگی اپنا کر ان جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رہیں سیمینار کے موقع پر سماجی رہنما شمسہ جبین نے کہاکہ آگاہی سیمینارز معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا بہترین ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین کی صحت سے متعلق آگاہی نہ صرف ان کی اپنی زندگی بلکہ ان کے خاندان کی خوشحالی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ شمسہ جبین نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں معاشرتی سطح پر ایسے موضوعات پر کھل کر بات کرنی چاہیے تاکہ خوف اور غلط فہمیوں کا خاتمہ ہو اور زیادہ سے زیادہ خواتین بروقت اپنی صحت کے حوالے سے اقدامات کر سکیں اس موقع پر سوشل ورکرسیما شہباز نے کہاکہ خواتین کی صحت اور فلاح و بہبود کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے اس لیے بریسٹ کینسر اور سروائیکل کینسر جیسے موضوعات پر آگاہی دینا نہایت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنی روزمرہ زندگی میں صحت کے معمولات کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور کسی بھی غیر معمولی علامت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ سیما شہباز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے آگاہی پروگرامز میں بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی تا کہ خواتین میں شعور اور خود اعتمادی کو فروغ دیا جا سکے یہ سیشن نہ صرف آگاہی کا ذریعہ بنا بلکہ صحت مند معاشرے کی طرف ایک اہم قدم بھی ہے سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹرز اوار مہمانان کو سوینیئر پیش کئے گئے۔