پاکستان اور سری لنکا کے درمیان نئے تعلقات کے دور کا آغاز ہو گیا ہے، کفیل حسین

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان نئے تعلقات کے دور کا آغاز ہو گیا ہے، کفیل حسین

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر سری لنکا کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل سانجیوا پٹی ویلا ،صدر کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزآرکیٹیکٹ کفیل حسین ،مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل، وزارتِ خارجہ عرفان سومرو ، چیئرمین کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال،قونصل جنرل عمان انجینئر سمی عبداللہ الخنجری،اعزاری قونصل جنرل یمن ڈاکٹر اختیار بیگ، مزرا اشتیاق بیگ،قونصل جنرل مراکش اورسابق وزیرِ داخلہ بریگیڈیئر حارث نواز بھی موجود ہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزآرکیٹیکٹ کفیل حسین نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان نئے تعلقات کے دور کا آغاز ہو گیا ہے آج کا دن ہمارے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہم سری لنکا کے نئے قونصل جنرل سانجیوا پٹی ویلا کو خوش آمدید کہنے کے لیے جمع ہوئے ہیں ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ پاکستان کے تمام ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات صرف سفارتکاری سے نہیں بلکہ باہمی تعاون، تجارت، ثقافت اور عوامی روابط سے پروان چڑھانے کے لئے بھی کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات مزید گہرے اور دیرپا ہوں گے ہمارا مقصد ہمیشہ یہ رہا ہے کہ پاکستان کے نجی شعبے اور غیر ملکی سفارتی برادری کے درمیان ایک مضبوط پل قائم کیا جائے جبکہ سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم اور تجارتی تبادلوں کے مواقع پیدا ہوں تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں کفیل حسین نے کہا کہ ایسے سفارتی اجتماعات تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہم اس روایت کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے میں تمام معزز مہمانانِ گرامی، بالخصوص مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، اور کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کاکب اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی موجودگی سے اس تقریب کو رونق بخشی اورمیں امید کرتا ہوں کہ آج کا یہ ظہرانہ نہ صرف دوستی بلکہ نئے سفارتی اور معاشی امکانات کے آغاز کا ذریعہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز ہمیشہ پاکستان کے مثبت تشخص اور عالمی سطح پر اس کے معاشی کردار کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں رہے گی.